مضامین
مختلف فرقوں کی بحثیں قیامت تک ختم نہ ہوں گی کیونکہ دُنیا میں بہتر فرقے باقی رہنے ہیں ہر فرقے کو دلایل عطا کر دیے گیے ہیں کہ مخالف سے عاجز نہ آجایے ۔ دنیا میں تاریکی زیادہ ہے لوگ باطل دلیلوں سے حق کو پوشیدہ کر دیتے ہیں۔ جتنا کویی قیمتی خزانہ ہوتا ہے اتنے ہی اس پر قفل زیادہ ہوتے ہیں اسی لیے حق مذہب کا راستہ پیچ در پیچ ہوگا اور راہزن کا خوف ہوگا۔ کعبہ کا دور گوشے میں ہونا ، بدوؤں کی راہزنی اور صحرا کا طول کعبے کے باعزت ہونے کی دلیل ہے۔ باطل فرقوں کی روش صحیح راستہ کی روش کے مخالف ہے اس وجہ سے تقلید کرنے والا حیران ہو جاتا ہے کہ کس راستے کو اختیار کرے۔ وسوسوں کو دور کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ راہِ عشق اختیار کر لےاور اس راستہ کے کسی راہبر کو تلاش کرلے